195

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے لیے اجلاس طلب کرلیا

سینیٹ سے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد بل کل سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ان انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس موقع پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹریز کو حلقہ بندیوں کے لیے محکمہ ریونیو کے نقشے بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں