394

چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈر نعیم اقبال کے اعزاز میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے الوادعی پارٹی

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال)گذشتہ دنوں چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈر نعیم اقبال کے اعزاز میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے الوادعی پارٹی دیاگیا۔جس میں چترال کے مختلف اداروں کے سربراہان ،سول سوسائٹی کے افراد اور فوجی افسران نے شرکت کی۔چترال سکاؤٹس کی طرف سے بریگیڈیرنعیم اقبال کے اعزاز میں دئیے گئے اس پارٹی میں چترال کے ادبی وثقافتی تنظیمات کے نمائندگی چترال یوتھ کلب کے جنرل سکرٹری وچترال کے نوجوان فنکار انصار نغمانی نے کیا۔اس کے علاوہ چترال کے مزاحیہ فنکاروں منورشاہ ،جبار،محی الدین،افسر علی اور توکل نے مزاحیہ خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کئے۔ثقافتی پروگرا م رات گئے تک جاری رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں