244

لوکل سپورٹ ارگنائزیشنزکے نمائندہ وفود کااجلاس گاہکوچ میں منعقدہوا

چترال(بشیرحسین آزاد)سماجی شعبے کی بہتری اور ترقی میں گذشتہ دو عشروں سے گلگت بلتستان اور چترال میں کردار ادا کرنے والے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنزنے اپنی خدما ت حکومتی تعاون سے مزید بہتر اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے تحت ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے جا سکیں جو گلگت بلتستان اور چترال کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور چترال کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشز کے نمائندہ وفود کا ایک افتتاحی اجلاس ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ہوا جس میں مستقبل میں سماجی بہبود کے ان اداروں کے کاموں کو حکومتی سطح پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کے تحت آگے لے جانے سے متعلق مختلف پہلووں پر تفصیل سے بحث ہوئی۔اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور حکومتی سطح پر عوام کیلئے کئے جانے والے ترقی کی کوششوں کو یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ایک مربوط حکمت عملی اور باہمی مضبوط رابطہ کاری کے تحت کام کرتے ہوئے گلگت بلتستان اور چترال کے عوام کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں۔ مشتر کہ وفد کے ارکان اپنے پانچ روزہ پروگرام میں مختلف اضلاع کے اعلی حکام سے ملیں گے اور اس حوالے سے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ وفد گلگت بلتستان کے وزیر اعلی ، اسپیکر جی بی اسمبلی اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔اس وفد میں چترال سے ( سی سی ڈی این ) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین محمد وزیر خان کی سربراہی میں سات رکنی ٹیم شامل ہے جو چترال کی نمائندگی کر رہاہے۔ واضح رہے کہ چترال اور گلگت بلتستان میں 76 لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز زندگی کے تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کے ساتھ 2111مرد تنظیمات 1801خواتین تنظیمات ،303یوتھ اور405سول سوسائٹی تنظیمات رجسٹرڈ ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ چوراسی ہزار (184000)مرد خواتین ممبرز اس نیٹ ورک کے ساتھ وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں