419

چترال میں ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خواتین کے الگ ایسوسی ایشن کا قیام بہت ضروری ہے؍ڈی سی چترال ارشادسودھر

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر نے کہا ہے کہ چترال میں ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خواتین کے الگ ایسوسی ایشن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ایسوسی ایشن کے قیام سے اُنہیں اپنے مسائل کے سلسلے میں ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں مختلف اداروں میں کام کرنے والی با صلاحیت خواتین میں فخر چترال ایوارڈ دینے کی پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ ورکنک ویمن کے مسائل کے حل کے لئے چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چترال میں ڈپٹی کمشنر شکایات ازالہ مرکزنے کام شروع کر دی ہے۔ جس میں آن لائن شکایات اندراج سسٹم موجود ہے۔ورکنک ویمن اس مرکز سے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔موقع پر موجود خواتین کی بڑی تعداد نے خواتین اساتذہ کو ٹرانسپورٹ اور رہائیش سے متعلق مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال کے خواتین گزشتہ 50سالوں سے جنگلات کی رائلٹی میں حق سے محروم تھے پہلی مرتبہ اُنہیں رائلٹی میں حق دیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس ٓافیسر منصور آمان نے چترال میں خواتین کے خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اسلام کے مطابق خواتین کے برابر کے حقوق ہیں ۔ شہریوں کو اُن کے حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔چترال میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے خواتین کا الگ رپورٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔جس میں خواتین اپنے شکایات خواتین اہلکاروں کے سامنے آسانی سے پیش کریں گے۔خواتین کو اُن کے حقوق کے بارے میں آگہی دینے کے لئے کالج اور یونیورسٹی سطح پر سمینار منعقد کئے جائیں گے۔شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن میں SMSکے زریعے شکایات اندراج کا سسٹم قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدیں نے چترال میں قائم ڈپٹی کمشنر شکایات ازالہ مرکز کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر چترال کے محکمہ تعلیم،صحت اور دوسرے شعبو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی با صلاحیت خواتین میں ایورڈ تقسیم کئے گئے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مس کیری،ڈاکٹر سلمہ حسن،مسرت جبین،گوہر سلطانہ،بی بی حلیمہ،ڈاکٹر سلطانہ،بی بی سلطانہ بہرام،روشن آراء،فریدہ سلطانہ فری،حصول بیگم، نازیہ حسن،مس گلناز،مس عرب شامل تھے ۔اس موقع  پرڈسٹرکٹ فنانس افیسرچترال محمدحیات شاہ نے بھی ایوڈتقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں