چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر نے کہا ہے کہ چترال میں ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے خواتین کے الگ ایسوسی ایشن کا قیام بہت ضروری ہے ۔ایسوسی ایشن کے قیام سے اُنہیں اپنے مسائل کے سلسلے میں ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں مختلف اداروں میں کام کرنے والی با صلاحیت خواتین میں فخر چترال ایوارڈ دینے کی پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ ورکنک ویمن کے مسائل کے حل کے لئے چیف سکریٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر چترال میں ڈپٹی کمشنر شکایات ازالہ مرکزنے کام شروع کر دی ہے۔ جس میں آن لائن شکایات اندراج سسٹم موجود ہے۔ورکنک ویمن اس مرکز سے بھر پور استفادہ کر سکتے