277

لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ تشکیل دیا جائے،پی ٹی آئی دروش

دروش(جہانذیب)اتو ارکے روزپاکستان تحریک انصاف دروش کے کارکنوں کاایک اہم اجلاس سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف دروش کے سینئر کارکنو ں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اجلاس کی صدارت ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شہزادہ فیصل صلاح الدین نے کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد اسٹیچ سیکرٹری رہنما پاکستان تحریک انصاف دروش سمیع اللہ نے ایجنڈا پڑھ کر حاضریں کو سنایا۔ اجلاس سے ضلعی نائب صدر حاجی گل نواز، انجینئر بحرام سید ، اظہار دستگیر ، شاہ نواز، ارشاد مکررؔ ،رحمت خان،سابق یو سی ناظم دروش ون نصیر الدین، وی سی ناظم فاروق علیشاہ،قاسم اللہ قریشی ،عبد الصبور، زوالفقار احمد، شریف محمد،محمد خان ،پیر عبد اللہ، عدنان دانی ،سجاد احمد وغیرہ نے باری باری ایجنڈے پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ لوئیر چترال کا الگ ضلعی کابینہ قیام میں لایا جائے اور لوئیر چترال تحصیل اور دروش تحصیل کیلئے بھی الگ الگ کابینہ تشکیل دی جائے۔اجلاس میں پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف سے چترال کی ایک صوبائی نشست کو ختم کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی شدید مذمت کی گئی اور پر زور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اس نشست کو دوبارہ اپنی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔بصورت دیگر جلسہ جلوسوں کا ایک لا متناہی سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی تمام تر زمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں