198

علاقہ موڑکھو کی پسماندہ گی اور مختلف مسائل کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر چترال موڑکھو کا دورہ کریں/حمید جلال

موڑکھو(نمایندہ ڈیلی چترال) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما حمید جلال نے اپنی ایک اخباری بیان میں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تحصیل موڑکھو ضلع چترال میں سب سے پسماندہ اور مختلف مسائل کا شکارسب تحصیل ہے اور 2015 کے سماوی افت سے سب سے زیادہ یہ علاقہ متاثر ہوا ہے اور یہاں کے عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں بجلی، سڑکیں، پانی، صحت کا شعبہ سب متاثر ہیں اس حوالے سے بونی میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او صاحب کو علاقہ موڑکھو کی عوام کی طرف سے ہیڈ کواٹر وریجون میں کھلی کچہری کی انعقاد کے لیے مطالبہ بھی کیا گیاتھا کہ عوام کا بعض ایسے ہی مسائل ہیں جو موقع پر احکامات جاری کرنے سے حل ہو سکتے ہیں اور بغض ایسے مسائل ہیں جنہیں انجناب اپنی کوشیشوں سے حکام بالا سے رابط کر کے حل کرواسکتے ہیں اس لیے موڑکھو عوام کی نمایندہ گی کر تے ہوئے گزارش کی جاتی ہے ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال اس علاقے کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پسما ندہ علاقے کا ضرور دورہ کریں جس سے یہاں کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور علاقے کوفائدہ پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں