چترال (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین، کمانڈنگ آفیسر چترال سکاوٹس میر کھنی پوسٹ لفٹیننٹ کرنل فیصل اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز و تمام محکمہ جات کے اعلیٰ آفیسر ز کو لیکر آرندو (پاک افغان بارڈر) کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاقے کے عوام نے عوامی مسائل پر اپنے شکایات پیش کیے۔ مسائل میں سرحد پر باڑ لگانے کے اقدام کو سراہا گیا۔اور اس سرگرمی میں حصہ لینے والے علاقے کے نوجوانوں کی سرپرستی اور مختلف محکموں میں تعیناتی کا پروپوزل اور درخواست کی گی، علاقے کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر چترال لیویز،پولیس اور سکاوٹس میں مخصوص کوٹہ کی استدعا کی گئی۔ گولین گول سے بجلی کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں اساتذزہ اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی گئی۔ یو سی ارندو اور باونڈری کی سہولیات، میر کھنی ارندو