230

الیکشن میں مقامی افراد کو کسی بھی طرح مقامی پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی تفویض نہ کئے جائیں؍نبی احمدخان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)و یلج کونسل موری میں جنرل کونسلر کے امیدوار نبی احمد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج پر سخت تحفظات رکھنے اور دھاندلی کے واضح ثبوت کی دستیابی کے باوجود انہوں نے جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے سے بچانے کی خاطر نتائج کو تسلیم کیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں پولنگ اسٹاف سے لے کر سیکورٹی کے لئے پولیس کی نفری تک مقامی افراد کو لگائے گئے تھے جنہوں نے دھاندلی رچاکر ان کے مخالف امیدوار کو جتوانے اور نتائج کو بدلنے میں کردار ادا کیا ۔ا نہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کے لئے کسی بھی الیکشن میں مقامی افراد کو کسی بھی طرح مقامی پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹی تفویض نہ کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں