344

خیبرپختونخوا ویلج و نیبرہوڈ کونسل کے سیکرٹریز کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے ویلج و نیبرہوڈ کونسلز کے سیکرٹریز سمیت مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کے سیکرٹریوں کو سات سکیل سے اپ گریڈ کرکے 14 سکیل جبکہ لوگل گورنمنٹ سپروائزرز کو درجہ نہن سے گریڈ 15 میں ترقی دی گئی۔اس کے علاوہ سی این ڈبلیو کے کلرکس کو درجہ نہن سے 14 سکیل، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ایڈمن افسر، محکمہ معدنیات کے بجٹ اور اکائونٹ افسر اور ضلعی فوڈ کو آرڈینیٹر کو 16 سے 17 سکیل میں ترقی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں