251

آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن (APTA)کا اجلاس جی پی ایس چترال میں منعقد

چترال ( نمائندہ ) آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن (APTA)کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز جی پی ایس چترال میں منعقد ہوا۔ تحصیل چترال کے علاوہ دوسرے تحصیل کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دوبارہ موجودہ صدر اور جنرل سیکرٹری پر آئندہ الیکشن تک اعتماد کا اظہار کیا ۔ اور حیدر احمد کو اپٹا ضلع چترال کے لئے صدر اور سعید اللہ کامران کو جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ۔ایک قرارداد کے ذریعے ڈی ای او (میل) چترال اور ڈی ای او ( فیمل) چترال کے نوٹس میں لایا گیا کہ APTAضلع چترال کا نمائندہ تنظیم ہے ۔اور APTAکے پی کے اراکین نے باہمی مشاورت سے مذکورہ عہدیداروں کی حق میں تصدیقی نو ٹیفیکیشن بھی جاری کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں