Site icon Daily Chitral

15 ارب روپے کی خطیر رقوم سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھا دیا گیا

خیبر پختونخواء کے وزیر آبپاشی و کھیل محمود خان نے کہا ہے کہ15 ارب روپے کی خطیر رقوم سے حلقہ نیابت پی کے 84 مٹہ سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھا دیا گیا ہے جن میں 25 آبنوشی ٹیوب ویل 250 کلومیٹر سڑکیں 8 نئے 500 ٹرانسفارمر 4 ہزار بجلی کے کھمبوں کی تنصیب 15 کلومیٹر حفاظتی پشتہ جات ، ایریگیشن چینل وغیرہ کے منصوبے شامل ہیں جن سے علاقے کے عوام کی سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لئے روزگار اور خوشی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم آباد گمبٹ مٹ سوات میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ خاص طور پر ضلع سوات قدرتی وساء سے مالا مال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے عوام با شعور ہیں اور وہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔

Exit mobile version