334

چترال شہر کے کسی بھی جگہ اگر کچرا جمع کرکے ٹی ایم اے کو اطلاع دی جائے ، تو اُس کو بلا تاخیر اُٹھایا جائے گا /تحصیل میونسپل آفیسر قادر ناصر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے چترال شہر اور اطراف کے قصبات کی صفائی کے سلسلے میں غیر معمولی اقدامات جاری ہیں ۔ اور وہ مقامات جو دو تین مہینے پہلے کچرے کے ڈھیر بنے نظر آتے تھے ۔ آج صاف ستھرے ماحول میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ اور ماحولیاتی تبدیلی کی یہ مہم دن رات جاری ہے ۔ ہفتے کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کچرے کے ڈھیر کی صفائی کے موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر قادر ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ٹی ایم اے کی کوشش ہے ۔ کہ چترال کو ایک ماڈل شہر کے طور پر متعارف کیا جائے ۔ اور اسی جذبے کے تحت ٹی ایم اے کا عملہ اور گاڑیاں ٹھوس کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسرڈاکٹر اسرار الدین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہر سے روزانہ دس ٹن کچرااُٹھایا جا رہا ہے ۔ اور ہسپتال سے دس دنوں کے جمع شدہ 54مزدہ کچرے اُٹھائے گئے ہیں ۔ اور مزید کئی ٹن کچرے کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہسپتال میں صفائی کے تمام کام ٹی ایم اے کر رہی ہے ۔ حالانکہ ٹی ایم اے کا کام صرف جمع شدہ کچرا ااُٹھانے کا ہے ۔ اس کے باوجود ٹی ایم اے اسٹاف اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں ۔ قادر ناصر نے کہا ۔ کہ ریحانکوٹ کے مقام پر موجود بڑے کچرے کے ڈھیر کو بھی اُٹھایا گیا ہے ۔ اور جنگ بازار میں ڈی سی آفس کے سامنے جمع کردہ کچرے بھی اُٹھائے جا رہے ہیں ، تاہم کچھ مقامات گاڑیوں کی پہنچ سے دور ہونے کی وجہ سے صفائی کی راہ میں رکاوٹ آرہی ہے جن پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں ویلج کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلوں کے پاس صفائی فنڈ موجود ہے ۔ لیکن وہ صفائی پر یہ فنڈ خرچ نہیں کر رہے ۔ جس کی وجہ سے سارا بوجھ ٹی ایم اے پر آن پڑا ہے ۔ بائی پاس روڈ پر ڈرین کی صفائی پر سٹاف کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ یہ مختصر وقت میں ہی بند ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چترال شہر کے کسی بھی جگہ اگر کچرا جمع کرکے ٹی ایم اے کو اطلاع دی جائے ۔ تو اُس کو بلا تاخیر اُٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے چترال شہر اور اطراف کے مقامات میں صفائی مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ۔ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسرار الدین نے کہا ۔ کہ ہسپتال میں زہریلی ویسٹ کو سائنسی طریقوں سے جلایا جاتا ہے ۔ جبکہ دیگر کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جمع کیا جا تا ہے ۔ انہوں نے ٹی ایم اے کی طرف سے ہسپتال کی صفائی پر بھر پور توجہ دینے کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں