چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے چترال شہر اور اطراف کے قصبات کی صفائی کے سلسلے میں غیر معمولی اقدامات جاری ہیں ۔ اور وہ مقامات جو دو تین مہینے پہلے کچرے کے ڈھیر بنے نظر آتے تھے ۔ آج صاف ستھرے ماحول میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ اور ماحولیاتی تبدیلی کی یہ مہم دن رات جاری ہے ۔ ہفتے کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کچرے کے ڈھیر کی صفائی کے موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر قادر ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ٹی ایم اے کی کوشش ہے ۔ کہ چترال کو ایک ماڈل شہر کے طور پر متعارف کیا جائے ۔ اور اسی جذبے کے تحت ٹی ایم اے کا عملہ اور گاڑیاں ٹھوس کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسرڈاکٹر اسرار الدین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شہر سے روزانہ دس ٹن کچرااُٹھایا جا رہا ہے ۔ اور ہسپتال سے دس دنوں کے جمع شدہ 54مزدہ کچرے اُٹھائے گئے ہیں ۔ اور مزید کئی ٹن کچرے کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہسپتال میں صفائی کے تمام کام ٹی ایم اے کر رہی ہے ۔ حالانکہ ٹی ایم اے کا کام