412

پیڈوکاکمال بُربونوگرم چشمہ میں بجلی گھرٹسٹ کے دوران ہی ڈھیرہوگیا۔افتتاح کھٹائی میں پڑگیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پیڈوکاکمال بُربونوگرم چشمہ میں بجلی گھرٹسٹ کے دوران ہی ڈھیرہوگیا۔افتتاح کھٹائی میں پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق گرم چشمہ کے گاؤں بُربونومیں پیڈوفنڈسے اے کے آرایس پی کے زیرنگرانی تعمیرہونے والا50-KVکابجلی گھرجوکہ مکمل ہوچکاتھا۔ٹسٹ کے دوران ٹینکی پانی کادباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے پا ش پاش ہوا۔اورمقامی لوگوں میں بجلی کی آمدکی خوشیاں ماندپڑگئیں۔مذکورہ بجلی گھرکاافتتاح ایک دودنوں کے اندرہونے والاتھا۔ممبرتحصیل کونسل گرم چشمہ خوش محمدنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹینکی کی ناقص تعمیرکی وجہ سے علاقے کے لوگوں کومزیدمشکلات سے دوچارہوناپڑاہے ۔اس سے قبل اسی بجلی گھرکی نہرکوبھی غیرتسلی بخش تعمیرکیاگیاتھاجس کی بروقت نشاندہی کرنے پراس کودرست کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ کہ پیڈوکے فنڈسے بننے والے بجلی گھروں کاکوئی معیارنہیں ہے اورلوگ ادارے سے جس معیارکے بجلی گھرکی تعمیرکی توقع رکھتے ہیں ۔وہ خواب ہی معلوم ہوتے ہیں ۔انہوں نے بجلی گھرکوصحیح معنوں میں تعمیرکرنے کامطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں