241

پی پی پی کے تنظیم سازی میں اپرچترال کے کارکنوں نے سلیم خان کے کردارپرمایوسی کااظہار

چترال (پرویزلال)پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے کارکنوں کاایک اہم اجلاس پارٹی کے سینئربانی رہنماشہاب الدین کے زیرصدارت بونی میں منعقدہوا۔اجلاس میں حالیہ تنظیم سازی کے بعدصورت حال پرغورکرتے ہوئے کارکنوں نے ضلعی صدرسلیم خان کے کردارپرمایوسی اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جب بھی صوبائی لیڈرشپ چترا ل میں تنظیم سازی کی عرض سے چترال آیاتوسلیم خان نے 2الگ الگ تنظیم کامطالبہ کرتے رہے اورجب عملدرآمدکاوقت آیاتوخودواحدتنظیم کے صدرکے طورپرمنوایاجوکہ اپرچترال کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی اورناقابل قبول ہے۔کارکنوں کی اکثریت نے حالیہ نوٹفیکیشن مستردکیاجوکہ کارکنوں کے مشورے کے بغیرنامزدگیان کرکے جاری کیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ طورپرمطالبہ کیاکہ پارٹی ہائی کمان حسب روایات ضلعی نتظیم کے کلیدی عہدوں میں سے صدار ت کاعہدہ اپرچترال کودی جائے بصورت دیگر پارٹی کوناقابل تلفی نقصان پہنچ سکتاہے جس کی تمام ترذمہ داری موجودہ ضلعی صدرپرعائدہوگی۔آخرمیں پارتی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورصوبائی صدرانجینئرہمایوں خان پربھرپوراعتمادکااظہارکیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں