250

نئی حلقہ بندی کے تحت ضلع چترال میں صوبائی اسمبلی کے نشستوں میں مزیداضافہ کیاجائے/سیکرٹری جنرل رضاہاروں

چترال (پریس ریلیز)پاک سرزمین پارٹی چترال کے نمائندوں کی ایک وفدکی پی ایس پی کے مرکزی دفترپاکستان ہاؤس میں سیکرٹری جنرل رضاہارون سے ملاقات کی اورچترال کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرپاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضاہارو ن الیکشن ریفامزایکٹ کے تحت خیبرپختونخواہ کے دورافتادہ ،پسماندہ اوررقبے کے لحاظ سے صوبے کے سب سے بڑے ضلع چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کوختم کرنے کے اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چترال عوام کے حقوق کوسلف کرنے کے مترادف قراردیتے حکومت اورالیکشن کمیشن سے چترال کے بارے میں اپنے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال جیسے پسماندہ اوردورافتادہ ضلع کے ساتھ یہ سلوک قابل قبول نہیں ہے کیونکہ چترال رقبے کے اعتبارسے صوبے کاسب سے بڑااورپاکستان کاتیسرے نمبرپرپڑاضلع ہے محل وقوع اورجغرفیائی لحاظ سے بھی چترال کئی طورپرانتہائی حساس اوراہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں صوبائی حکومت نے نیک نیتی کی بنیادپرضلع چترال کودوالگ الگ اضلاع میں منقسم کرنے کافیصلہ کرچکامگریہ حیران کن بات ہوگی کہ وہ اضلاع کے لئے ایک نشست رکھی جائے لہذاالیکشن کمیشن اوروفاقی حکومت سے پرزوراپیل کرتے ہیں کہ چترال ککے معاملے پراس ضلع کی پسماندگی ،حساسیت اوررقبے کومدنظررکھتے ہوئے اس ضلع کے لئے مزیدنشستوں کااضافہ کیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں