346

پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے ویلج ناظمین ،نائب ناظمین ، کونسلرز فورم اور نظریاتی ورکرز کا ہنگامی اجلاس

چترال(نمائندہ  )پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے تمام ویلج ناظمین ، نائب ناظمین ، کونسلرز اور پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کا ایک اہنگامی اجلاس حیات الرحمن ناظم ویلج کونسل خورکشاندہ کے (دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا یہ تھا کہ حالیہ پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نو منتخب شدہ کا بینہ کو مسترد کرنا، اور رد عمل کے طور پر پاکستان تحریک انصاف ویلج ناظمین و نائب ناظمین چترال کے فورم کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا۔ اور اس قرارد داد کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
1 ۔یکہ ہم حالیہ نو منتخب ضلعی و تحصیل Cabinet کو یکسر مسترد کر تے ہیں۔
2 ۔یہ کہ حالیہ نو منتخب Cabinet پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو اعتماد میں لیے بغیر اور ورکر کنونشن منعقد کئے بغیر تشکیل دی گئی ہے جو کہ PTI کے نظیریے کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
3۔یکہ دو اضلاع کے اعلان کے باوجود ایک ضلعی کا بینہ تشکیل دینا سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔لہذا دونوں اضلاع کے لئے الگ الگ
کا بینہ تشکیل دی جا ئے اور اسمیں ناظمین و نائب ناظمین اور کونسلرز کو بھی اعتماد میں لیا جا ئے۔
4۔حالیہ نو منتخب شدہ کا بینہ کے عہدہ داروں کی موجودگی میں2013 کے بلدیاتی الیکشن کی طرح اگلے انتخابات میں بھی PTI کو شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔اور اس نا کامی کی زمہ داری صدر PTI ملاکنڈ ریجن پر عائد ہو گی۔
5 ۔حالیہ نو منتخب کابینہ کو اگر با قاعدہ مشاورت سے تحلیل کرکے نئی کابینہ کا اعلان نہ کیا گیا تو ناظمین و نائب ناظمین اور پی ٹی آئی چترال کے دریرینہ کارکنان اگلے انتخابات کے لئے اپنا لائحہ عمل بہت جلد طے کریں گے۔
6 ۔ضلع چترال میں دو اضلاع کے لیے ایک کابینہ تشکیل دینا اور چار تحصیلوں کے لیے الگ کابینہ تشکیل دیکر ایک مخصوص گروپ کے کہنے پر بناکر انصاف کے نظریے کو نقصان پہنچا یا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں