243

تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام بونی میں عوامی مفادات کے حق میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد

بونی(نمائندہ )تحریک حقوق عوام اپر چترال کے زیر اہتمام بونی میں عوامی مفادات کے حق میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا۔جلسہ عام میں اپر چترال کے ہرگاؤں سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے جلسہ عام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ۔مقررین نے گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی نہ دینے کی فیصلے پرمرکزی اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید اور9دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر دس جنوری2018تک اپر چترال کو بجلی دینے کا فیصلہ نہ ہوا تو اپر چترال کے عوام وزیراعظم کے دورہ چترال سے ایک دن قبل جلوس کی صورت میں گولین گول کیطرف مارچ کریں گے اور گولین بجلی گھر کے سامنے اسوقت تک دھرنا دینگے جب تک اپر چترال کو بجلی دینے کا فیصلہ نہ ہوگا۔جلسہ عام میں مقررین نے زرعی قرضہ جات کی معافی ،صوبائی اسمبلی کے سیٹ کی بحالی اور نہر اتھک پر کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس کی صدارت سابق صدر تحریک حقوق عوام سرفراز علی خان نے کیجبکہ تحصیل ناظم مولانا محمدیوسف مہمان خصوصی تھے۔مرکزی صدر تحریک حقوق عوام مختار احمد، ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی موڑکہو مولانا جاوید حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔اسٹیج کے فرائض آل وی سی ناظمین فورم اپر چترال کے صدر پرویز لال نے سرانجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں