چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام چترال میں خواتین کونسلرز کی قائدانہ اور سیاسی استعداد میں اضافے کے لئے آٹھ مہینوں پرمحیط پراجیکٹ کی احتتامی تقریب میں ضلعے کے طول وعرض سے آئے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، چترال پریس کلب کے نمائندے، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں اور مغززین شہر نے اس پراجیکٹ کو خواتین کونسلروں کے لئے نہایت فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے نتیجے ان کی کارکردگی ویلج کونسلوں سے لے کر تحصیل اور ضلع کونسل تک نمایان ہوگئی ہے اور وہ پہلے سے بڑھ چڑھ کر اپنے اپنے کونسلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ترقیاتی عمل کی مانیٹرنگ کررہی ہیں ۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب کے شروع میں لیڈ پاکستان کے ٹیم لیڈر اظہر قریشی نے پراجیکٹ