چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) ڈپٹی کمشنر چترال اشاد سدھر نے کہا ہے ۔ کہ عوام کے مسائل پر توجہ نہ دینے والے سرکاری آفیسران یہ بات سمجھنا چاہیے ۔ کہ سرکار ی کُرسی عوام کی خدمت کیلئے اُنہیں دی گئی ہے ۔ اور بہتر خدمت کرنے والے آفیسران کو ہمیشہ لوگ اچھے ناموں سے یاد کرتے ہیں ۔ اس لئے سرکاری آفیسران عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایون اور کالاش ویلی بمبوریت میں منعقدہ کُھلی کچہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں محکمہ تعلیم ، صحت ، سی اینڈ ڈبلیو ، خوراک ، ایریگیشن ، ،پولیس ، وائلڈ لائف ، فارسٹ اور پاک آرمی کے آفیسران موجود تھے ۔ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں علاقے کے ناظمین ، ممبران ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور ویلج کونسل کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔ جس میں ناظم ویلج کونسل ایون ون مجیب الرحمن ، ظہیر الدین و دیگر نے ایون سڑک کی خستہ حالی ، آر ایچ سی میں ڈاکٹر کی نایابی اور ایمبولینس کی حالت زار ، ایون آر سی سی پل کی تعمیر میں سست رفتاری ، سسپنشن پُل کی شکست و ریخت ، تحفظ جنگلات کے حوالے سے درپیش مشکلات ، گولین بجلی گھر سے ایون اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی ،پینے کے پانی کیلئے واٹر ٹینکی کی ناقص