249

عمران خان کی تیسری ممکنہ بیوی کی عمر 50 سال، 5 بچوں کی ماں

اسلام آباد/پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ان کی روحانی رہنما بشری مانیکا کے ساتھ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پہلی بار 2015ء میں این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں۔بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا سے خلع لی ہے۔ بشری مانیکا کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے اور تعلق پاکپتن کے وٹو خاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاور فرید مانیکا کسٹمز آفیسر ہیں اور ان کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں۔ بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013ء میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجوایشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں