259

جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا نے ’’پیغام اسلام یوتھ کانفرنس‘‘ منعقد کرنے کا فیصل

پشاور۔جمعیت طلباء اسلام خیبر پختونخوا نے ’’پیغام اسلام یوتھ کانفرنس‘‘ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں جے یو آئی کے مرکزی اورصوبائی قائدین کے علاقہ ملک بھر سے جید علماء کرام ، سکالرز اور دیگر مکاتب فکر کے افراد بھی شرکت کرینگے ۔  اس سلسلے میں جے ٹی آئی پشاور کا اجلاس جے یو آئی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں گزشتہ روزمنعقد ہوا جس میں جے ٹی آئی کے صوبائی ترجمان فضل ربی ‘صدرقادری عدنان اورجنرل سیکرٹری طیب اکبری کے علاوہ تمام اضلاع کے صدوراور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ فضل ربی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں کو متحرک کرنے اور مغربی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے جے ٹی آئی کے زیر اہتمام 28فروری کوپشاور میں پیغام اسلام یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن اورپارٹی کے دیگر مرکزی اورصوبائی قائدین شرکت کرینگے جبکہ ملک بھرسے جید علماء کرام ، سکالرز کو مدعوکیا جائیگا جبکہ دو لاکھ تک ،مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتیں مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر نوجوان نسل سے مشرقی روایات اور تہذیب چھیننے کی کوشش کرتی ہیں لیکن مغربی ایجنڈے کوناکام بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں