423

گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کے لئے بجلی کی ترسیل 25جنوری سے شروع ہوگی۔معاہدہ ہوگیا۔ایم این اے چترال

چترال (نمائندہ   ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخارالدین نے اپر چترال کے لوگوں کو خوشخبری دیتے ہوئےکہا ہے کہ اپر چترال کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ان کی کوششوں کے نتیجے میں چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر پیڈ و کے حکام پیسکو /واپڈا کے ساتھ ایگریمنٹ کی نکات پر بحث میں مصروف ہیں اورآج کسی  کسی بھی وقت اس پر دستخط ہوجائے گا۔ شہزادہ افتخارالدین نے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ 25جنوری تک گولین  گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی شروع ہوگی اُنہوں نے کہا کہ بجلی گھر معمول فالٹ کی وجہ سے واپڈا حکام نے مزید دو ہفتے کا وقت لیا ہےجس کے بعد بجلی گھر چالو ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں