270

ایم پی اے بی بی فوزیہ کااپر چترال ضلع کی منظوری پر عمران خان اوروزیر اعلیٰ کا شکریہ، اپر چترال کے عوام کو مبارکباد

چترال ( نمائندہ ) ایم پی اے چترال اور پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت بی بی فوزیہ نےاپر چترال کے عوام کو اپر چترال ضلع کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کی اجلاس میں اسکی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔ جوکہ علاقے کے عوام کا ایک درینہ مطالبہ تھا۔ چترال کے لوکل میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے اپر ضلع کی نوٹفکیشن جلد کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے اس کیبنٹ اجلاس کے ایجنڈامیں رکھنے کی ہدایت کے ساتھ منظوری کی بھی یقین دہانی کی تھی۔ جس کوگذشتہ روز عملی جامہ پہنایا گیا۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اپرچترال ضلع کی منظوری اور خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چترال کےعوام کے ساتھ جو بھی وعدے کئے تھے ان کو نبھایا ۔ ایم پی اے نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے لگائے گئے پابندی اُٹھانے کے بعد اپر ضلع باقاعدہ فنکشنل ہوگا۔ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان وفاق کے ماتحت ایک خودمختار ادارہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں