چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) قیام پاکستان کے 70سال بعد تحصیل مستوج کے علاقہ موڑکہو کے قصبہ سہت کے رابطہ سڑک کا مسئلہ بالاخر شرمندہ تعبیر ہوا ۔ ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین کے فنڈ سے تعمیر شدہ اس روڈ کا افتتاح گذشتہ روز کردیا گیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے سید سردار حسین ، تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج کیپٹن ( ریٹائرڈ ) اُون حیدر گُندل، ایس ڈی پی او محمد زمان ، پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیر اللہ ، ناظمین کونسلر ز اور مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ ایم پی اے نے فیتہ کاٹ کر نئے سڑک کا افتتاح کیا ۔ جس کے بعد نو تعمیر شدہ روڈ سے ہوتا ہوا گاڑیوں اور لوگوں کا جلوس قصبہ سہت پہنچا ۔ نئے روڈ کی تعمیر سے سہت قصبے کے چالیس دیہات میں روڈ سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ اور ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل سات ہزار کی آبادی نئے روڈ سے مستفید ہو گی ۔ روڈ کے افتتاح کے موقع پر ایک جشن کا سماں تھا ۔ اور مستفید افراد خوشی سے کھل رہے تھے ۔ گاؤں میں افتتاح کی خوشی میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے معززین نے کہا ۔ کہ