438

الیکشن کمیشن نے ایم ایم اے سمیت 284 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

اسلام آباد/ الیکشن کمیشن نے مطلوبہ کوائف جمع نہ کرانے پر ایم کیوایم سمیت284 جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا اوران کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا گیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ نئے الیکشن ایکٹ کے تحت اپنے2ہزار کارکنوں کی فہرست جس میں ان کے شناختی کارڈ نمبر موجود ہوں فراہم کریں اور سیاسی جماعت کی رجسٹریشن فیس مبلغ2لاکھ روپے 2دسمبر تک جمع کرادیں مگر محض چند سیاسی جماعتوں نے اس پر عمل درآمد کیا اور بیشترسیاسی جماعتوں نے اس کو نظر انداز کر دیا جس پر الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 202کی شق 5کے تحت مطلوبہ کوائف جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو اپنی فہرست سے خارج کر دیا ہے ۔ڈی لسٹ کی جانے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان ،متحدہ مجلس عمل،نیشنل پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،پیپلز پارٹی پیٹریاٹ،سنی تحریک ،جمعیت علماء اسلام ،اعلیٰ کلاماللہ فرمان رسول پارٹی ،عام آدمی پارٹی آف پاکستان ،عام آدمی تحریک پاکستان ، عام عوام پارٹی ، عام انسان موومنٹ ،عام پاکستانی اتحاد ، آپ جناب سرکار پارٹی ،افغان نیشنل پارٹی ،آل متحدہ بلوچ قومی موومنٹ ،آل پاکستان کرسچن لیگ ،آل پاکستان مینارٹی الائنس ، عوامی انقلاپ پارٹی ،عوام جمہوری پارٹی ،عوامی جمہوری اتحاد پاکستان ،عوامی جسٹس پارٹی ، بلوچستان نیشنل کانگریس ،بلوچستان نیشنل موومنٹ ، کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ، ڈیموکریٹک پارٹی آف پاکستان ،جنرل پرویز مشرف حمایت تحریک ، غریب عوام پارٹی ،ہزار عوام اتحاد پاکستان ،اسلامی انقلاب پارٹی ،جمعیت اہل حدیث پاکستان روپڑی ، جمعیت اہل حدیث پاکستان الٰہی ،جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ ،جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ ،جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ ،جمعیت علماء پاکستان نفاذ شریعت گروپ ،جمعیت مشائخ پاکستان ،جنت پاکستان پارٹی ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ ،جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی پاکستان ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ساجد میر گروپ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ابولخیر زبیر گروپ، ملت پارٹی ،متحدہ قبائل پارٹی ،متحدہ مسلم لیگ،متحدہ جمعیت علماء پاکستان،نیشنل عوامی پارٹی،نیشنل جسٹس پارٹی ،نیشنل پیپلز پارٹی ورکرز گروپ ،نظام مصطفی پارٹی ،پختونخوا قومی پارٹی ، پاکستان کسان اتحاد،پاکستان مزدور کسان پارٹی ، پاکستان مزدور محاذ ،پاکستان ملت پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ہم خیال ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی،پاکستان علماء کونسل،سندھ ڈیموکریٹک الائنس، سندھ نیشنل فرنٹ،صوابی قومی محاذ،تحریک مساوات، شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق فہرست سے خارج ہونے والی جماعتوں کواگلے 30دنوں میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،تحریک انصاف ،عوامی نیشنل پارٹی ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،پاکستان عوامی مسلم لیگ سمیت درجنوں جماعتوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں