چترال (ظہیرا لدین سے ) اہالیان چترال کے لئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم، اندھیرے اجالوں میں تبدیل، لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ جس کا ذکر داستانوں ہی میں ملے۔ 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کا پہلا یونٹ ٹیسٹنگ کے لئے تیار ہورہا ہے جسے اسی دن سے لویر چترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گاجس کے ساتھ چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی کی دستیابی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اتوار کے روز گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے کوغذی کے مقام پر اپنے دفترمیں مقامی صحافیوں کوبتایاکہ چترال گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب ڈرائی ٹیسٹنگ ہوگئی ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جوکہ23جنوری تک یقینی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر پانی کی بھرائی کاکام شروع کردیا گیاہے اور آنے والے چوبیس گھنٹوں کے اندر جنریٹر کا ٹیسٹ کیاجائے گا۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر نے بجلی گھر کے ٹنل کے اندر پانی کی لیکیج کی وجہ سے تکمیل میں تاخیر کی خبرکو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹنل کے اندر کنکریٹ میں380کے لگ بھگ جائنٹ ہیں کیونکہ ایک دن کے مکمل شدہ کنکریٹ اور اگلے دن کے تیار شدہ کنکریٹ کے درمیان جائنٹ رہ جاتا ہے جس پر واٹر اسٹاپر (water stopper)لگایا جاتا