267

سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف سے عوام محبت کرتے ہیں:ثوبیہ خان

مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کی نائب صدر و ایم پی اے ثوبیہ خان نے کہا کہ چار تاریخ کو پشاور میں مریم نواز صاحبہ اور سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف کیلئے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہے انشاءاللہ جلسہ تاریخی ہوگی مخالفین کے نیندیں حرام کر دینگے انہوں نے کہا سابقہ وزیراعظم میاں نواز شریف سے عوام محبت کرتے ہیں کوئی بھی میاں نواز شریف عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے انہوں نے کہا کہ جلسے کے حوالے بروز پیر 15 جنوری کو ورکرز و کارکنان صوبائی سیکرٹریت میں طلب کیا ہے پارٹی ورکروں سے میٹنگ کرا کے عمران اور عمران نیازی کا کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کے خلاف تحریک بھی چلائیں گے انہوں نے خیبرپختونخواہ سرکاری ہسپتالوں کا بیڑا غرق کر دیا مزید نوشیروان برکی امریکہ سے خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں کو چلانے نہیں دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں