291

ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 550 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں/اے ڈی سی مہناس الدین ،ڈاکٹرفیاض رومی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے چلڈرن ہسپتال چترال میں ایک بچی کو پولیوڈراپ پلاکر چترال میں پولیومہم کا آغاز کردیا جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں علاقے کی پسماندگی کے باوجود چترال ضلعے کو پولیو سے پاک رکھنے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گاتاکہ اس خوفناک مرض سے نئی نسل کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس راہ میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کوئی کسر نہیں اٹھائے گی۔ ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بارہ بچوں کی تعداد 71ہزار 446ہے جن تک پہنچنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 550 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ان کی مانیٹرنگ کے لئے 117ایریا انچارج اور26یونین کونسل مانیٹرنگ افیسر ز مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مقامات پر ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیم تعینات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برفباری اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے اس مہم میں بروغل وادی کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سہ روزہ مہم کے بعد پولیو ڈراپ سے محروم رہنے والے بچوں کے لئے ایک روزہ کیچ اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں