چترال ( محکم الدین ) چترال کے تین ماسٹر دگری ہولڈر نوجوانوں نے “کوروم غار “کے نام سے شہریوں کو گھر بیٹھے سودا سلف خریدنے اور گھر تک پہنچانے کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے ۔ تینوں نوجوان خالد محمود الیکٹریکل انجینئر ، شفیق اعظم ایم ِ فل بایو ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف پنجاب اور رئیس زادہ نور زمان ایم ایس سی پولٹیکل سائنس پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے سروس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کی سطح پر یہ نیا آئیڈیا ہے ۔ لیکن اُنہیں اُمید ہے یہ سروس کامیاب ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گانکورینی سے بکر آباد تک فی الحال یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔ اُس کے بعد اس کو مزید شہروں تک بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کسی بھی شہری کو بازار سے فوری سودا سلف اور بیس کلو گرام تک سامان گھر پہنچانے کی ضرورت پڑے ۔ تو وہ “کوروم غار KORUMGHAR “کیے نمبر پر کال کرکے گھر بیٹھے سامان حاصل کر سکتا ہے ۔ جس کیلئے صرف ایک سو روپے ڈیلیوری سروس ادا کرنا پڑے گا ۔ جو کلائنٹ کے وقت اور پیسے کی بچت کے حساب سے کوئی بڑا معاوضہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ کام ہم نے چترال کے اُن نوجوانوں کو بزنس لائن پر لانے اور مختلف آئیڈیا تخلیق کرکے روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے جذبے کے تحت شروع کیا ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عبداللطیف نے کہا ۔ کہ ہمارے نوجوان حصول تعلیم کے بعد ملازمتوں کے انتظار میں کچھ نہیں کرتے ۔اور والدین پر بوجھ بنے