193

گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل،اس ہفتے کے اواخر تک بجلی ٹرانسمیشن لائن میں چھوڑ دیا جائے گا

چترال (نمائندہ ) گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جہاں پیر کے روز سے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کی ٹربائین سمیت دیگر حصوں کا میکینکل ٹیسٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ بجلی گھر کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے بتایا ہے کہ میکینیکل ٹیسٹ عنقریب ہوگا جس کے ابتدائی طور پر مثبت رپورٹ آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگلا مرحلہ الیکٹریکل ٹیسٹ کا ہے جس کے دوران یونٹ کے جنریٹر اورمتعلقہ حصوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور اس ہفتے کے اواخر تک بجلی ٹرانسمیشن لائن میں چھوڑ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں