211

جرنلسٹس پینل کے نومنتخب عہدیداران راولپنڈی،اسلام آباد کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ایس۔اے۔صہبائی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر):اسلام آباد پریس کلب کے الیکشن 2018 ء کے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے جرنلسٹس پینل کے اتمام عہدیداران و ممبران کو جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈٌ)کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر شاہدمسعود،چیرمین مبشر لقمان ،بانی و مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی،پریذیڈنٹ کرنٹ و کلچرل افئیرز ڈاکٹر انصر یوسف،صدر پنجاب فیصل شہزاد چیمہصدر مانچسٹر میاں عامر علی،صدر بارسلونا شاہین ملک ،سینئر نائب صدرمیاں اظہر امین، ڈاکٹر بی۔اے۔خرم،داؤد جان،فیصل شامی،اشرف ضیاء،شہباز خان،صدر لاہور ارشد انصاری ،سیکرٹری نشرواشاعت سفیر عباسی،سیکرٹری جنرل اسد عباس،،ضمیر احمد،احسان احمد قمر،حق نواز چوھدری،کاشف عباسی،جان محمد رمضان،کاشف شہزاد،شہزاد اعوان ،خرم شہزاد،امیر محمدترین سمیت ہزاروں ممبران نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرنلسٹس پینل کے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے لیے نومنتخب صدر طارق محمود چوھدری،سیکرٹری جنرل شکیل انجم،نائب صدور آصف بشیر چوھدری،کاشف رفیع،بلال ڈار،مائرہ عمران،،جوئنٹ سیکرٹریز عابد عباسی،دستار علی شاہ،فوزیہ کلثوم رانا، ندیم چوھدری سمیت گورننگ باڈی کے تمام ممبران راولپنڈی،اسلام آباد کے تمام صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی و مرکزی صدر ایس۔اے۔صہبائی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ NPC کے نومنتخب صدر طارق چوھدری ،سیکرٹری جنرل شکیل انجم سمیت جرنلسٹس پینل کے سبھی قائدین و ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔امید ہے نومنتخب ممبران مثبت میڈیا کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں