299

اہلیان بیوڑی کا میڈل سکول کی اپگریڈیشن کرکے ہائی سکول کا دینے پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ

چترال(نمائندہ  )چیئرمین پی ٹی سی کونسل بیوڑی میرحسام الدین،وی سی چیئرمین کلکٹک،یوتھ کونسلربیوڑی روح اللہ،سابقہ کونسلر سیف الرحمن،گل حبیب،علی خان ودیگر نے اہلیان بیوڑی اور عوام بیوڑی کی طر ف سے اہلیان علاقہ کا دیرنہ مطالبہ میڈل سکول کی اپگریڈیشن کرکے ہائی سکول کا درجہ دینے پر ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادکیا۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے سلیم خان نے علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ کو حل کیا،ہمارے بچے 14کلومیٹر دوروی سی سوئیر پیدل جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔عوامِ بیوڑی ایم پی اے سلیم خان کے اس خدمت کو کھبی نہیں بھولینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں