چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں لانے کے لئے ماسٹر ٹریفک پلان تیار کی گئی۔ ڈی پی او چترال منصور امان اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے تما م اسٹیک ہولڈروں سے تفصیلی نشست کے بعد پلان ترتیب دی ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی،چترال ٹریفک انچارج فضل کریم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے سیف اللہ،تجاریونین کے حاجی ظفر، ڈرائیور یونین کے اسفندیار خان، سول سوسائٹی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ ،میردولہ جان ایڈوکیٹ اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ٹریفک پلان کے مطا بق غیر قانونی اڈے اور پارکنگ ختم کر کے عوام کی ہسپتالوں، سکولوں، عدالتوں اور بازاروں تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ پرانا بازار کو اتالیق پْل سے کڑوپ رشٹ بازار تک ون وے کیا