221

محکمہ صحت نے بہترین کارکرداگی کی بینادپر سابق ڈی ایچ او ڈاکٹراسراراللہ کودوبارہ ڈی ایچ اوچترال تعینات کرکے نوٹفیکیشن جاری کردی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ہیلتھ ڈیپارمنٹ خیبرپختونخوانے بہترین کارکرداگی کی بینادپر سابق ڈی ایچ او ڈاکٹراسراراللہ کودوبارہ ڈی ایچ اوچترال کی حیثیت سے بحال کرکے نوٹفیکیشن جاری کردی۔ڈاکٹراسراراللہ کومحکمہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کومکمل کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کرنے پرعہدے پردوبارہ تعینات کردیاگیا۔چترال کے عوام نے ڈی ایچ اورڈاکٹراسراراللہ کی بحالی کاخیرمقدم کرکے سیکرٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ کاشکریہ اداکرکے اُس سے اُمیدکااظہارکیاہے کہ ڈی ایچ اوچترال کی حیثیت سے ڈاکٹراسراراللہ جاری منصوبوں کومکمل کرنے کے لئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں