چترال(ڈیلی چترال نیوز)رکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرتعمیرعمارت مکمل ہونے کے بعد ہسپتال میں جدید مشینری ،طبی آلات،جدید آپریشن تھیٹر،آرتھوپیڈک اورگائنی کے شعبے قائم کیے جائیں گے جہاں تحصیل مستوج اورملحقہ علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی جدید اورمعیاری سہولتیں میسر آئیں گی اوریہ ہسپتال دکھی انسانیت کیلئے ایک مسیحا کا کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 70سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو وہی ادویات مفت مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے اورہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کوجدید طرز پر استوارکرنے اوراپ گریڈیشن کیلئے 450ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جس کے لئے اپرچترال کی عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے مشکورہیں جنہوں نے چترال کے پسماندگی اوردورافتادگی کوپیش نظررکھے کرکئی