چترال ( محکم الدین ) چترال پولیس نے بین الاضلاعی مال مویشی چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جو کہ چترال کے کئی علاقوں سے درجنوں مال مویشیوں کو چوری کرنے میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال منیر الملک نے پولیس ٹیم کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشی چور وں کو گرفتار کر لیا پیر کے روز انہوں نے تھانہ چترال میں میڈیا کو بتایا ۔ کہ چترال کے مختلف مقامات سے مال مویشیوں کی چوری ایک معمہ بنی ہوئی تھی ۔ گذشتہ روز وہ رات کے وقت گرم چشمہ روڈ پر ایک مشکوک کار ( غوگئے ) کو دیکھا ۔ جسے پولیس ٹیم کی طرف سے تلاشی لینے ، پوچھ گچھ کرنے اور گرم چشمہ روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے لی گئی فوٹیج دیکھنے سے معلوم ہوا ۔ کہ کار میں سوار تینوں افراد مال مویشیوں کی چوری میں ملوث ہیں ۔ اس مو قع پر گرفتار تین