208

گولین گول ہائیڈل پاﺅر اسٹیشن کی ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ کل 23جنوری سے لوڈ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی؛۔پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) گولین گول ہائیڈل پاﺅر اسٹیشن کی ٹیسٹنگ کامیابی کے ساتھ کل 23جنوری سے لوڈ ٹیسٹ کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور مرحلہ وار مختلف گاﺅں تک بجلی کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر جاوید افریدی نے بتایاکہ ٹرانسمیشن لائن پر لوڈ کو بتدریج بڑہایاجاتا رہے گا جوکہ 500کلوواٹ سے شروع ہوگی اور ہر مرحلے میں اتنی ہی مقدارمیںاضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں پیسکو کے ساتھ تکنیکی امور طے کئے گئے ہیں جن کے مطابق وہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی حاصل کریں گے اور یوں لوڈ ٹیسٹ کا عمل بھی جاری رہنے کے ساتھ صارفین کو بجلی ملتی رہے گی۔ انہوں نے بجلی کے صارفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کی وولٹیج بڑہانے کے لئے جو بھی آلات ستعمال کرتے رہے ہیں، ان کو لائن سے منقطع کروادیںجوکہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں