280

چترال یوتھ فورم کی طرف سے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانون کیلئے پہلی دفعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد

آاسلام آباد (نصرت شاہیں) چترال یوتھ فورم نے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانون کیلئے اسلام کے ایک ہوٹل میں پہلی دفعہانٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم چترالی طالب علموں کے لیے بیرون ملک بہترین تعلیم کے حصول کے طریقہ کار سمجھانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی کرنا تھا اور مختلف سکالرشپ کے Alumni سے ان کے رہنمائی کرانا تھا۔ یہ International Scholarships Expo 2018 راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم چترال کے انٹر سے لیکر ماسٹرز تک کے طالب علموں کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ ان شراکا کو مختلف سکالرشپ کے سکالرز نےپرزنٹیشن دیے اور اور مختلف سکالرشپ مثلاً فلبراییٹ (Fulbright)، ار مسمس(Erasmus)، اساییڈ (AusAid)سوسی(SUSI)، انڈر گریجویٹ(UGRAD)، یو ایس ایڈاور یس (USAid)سکالرشپ کے بارے میں طالب علموں کی رہنمائی کی گئی ۔ اور سکالرشپ کے مواقع کے بارے میں اگاہی دی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے بورڈ اف انوسٹمنٹ کے وائس چیرمین راجہ ناظم الامین تھے۔ہمان خصوصی نے چترال یوتھ فورم کے تعلیم کے حصول کے لیے کئے گئے اس اہم قدم کی بہترین الفاظ میں تعریف کرتے ہوے کہا کہ یہ طالب علموں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ سکالرز سے رہنمائی حاصل کریں اور سکالرشپ کے لیے کوشش کریں۔ تقریب سے چترال یوتھ فورم کے ایڈوایزئری گروپ کے ممبر ، آ غاخان فاونڈیشن کے کوارڈینیٹر شیرزادعلی حیدر نے خطاب کیا اور چترال یوتھ فورم کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ ساتھ اپنے پروفیشنل کیریر کے مختلف مراحل اور تجربات سے طالب علموں کوآگاہ کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو سوشل میڈیا کے حساسیت کو سمجھنے اور خیال رکھنے پر زور دیا۔آاخر میں چترال یوتھ فورم کے صدر آصف علی تاج نے مہمان خصوصی، اڈویزیری بورڈ کے ممبران اور تمام طالب علمون کے شرکت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھ نوجوانون کو چترال یوتھ فورم کے ساتھ ملکر دوسرون کی خدمت کرنے کے لیے زور دیا۔ صدر چترال یوتھ فورم نے کہا کہ اپ کے تعاون کے ساتھ ہم یہاں پر مقیم چترال کے لوگون کی بھرپور خدمت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں