چترال(ڈیلی چترال نیوز)محکمہ صحت خیبرپختونخواکا دست ؍اسہال سے بچاؤکے لئے روٹاویکسین، حفاظتی ٹیکہ جات کی صف میں شامل کرنے کاعمل بچوں کی حفاظت کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس سے قبل پانچ سال سے کم عمربچوں کو9اقسام کی بیماریوں کے ٹیکے لگائے جاتے تھے اب 10بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ٹیکے کی مہم چترال میں آج سے شروع کیاگیا۔یہ ویکسین چترال کے تمام اے پی آئی سینٹرز میں پانچ سال سے کم عمربچوں کومفت لگوائے جائیں گے۔جس کاباقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھر،ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹراسراراللہ، ڈسٹرکٹ کواڈینٹر ای پی آئی چترال ڈاکٹرمحمدفیاض رومی،اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نوازاوردیگراسٹاف نے پچوں کوڈرپ پلاکرکیاگیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ کواڈینٹر ای پی آئی چترال ڈاکٹرمحمدفیاض رومی نے کہاکہ صوبائی حکومت خبیر پختونخوا کی طرف سے روٹاویکسین پروگرام کے شیڈول میں شامل ہونے والی دسویں ویکسین ہے ۔کے پی کے میں ای پی آئی پروگرام پہلے 9 بیماریوں کے خلاف بچوں کو ویکسین دے رہا تھا اور اب روٹا ویکسین کی شمولیت کے بعد امید ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں شرح اموات میں بہت حد تک کمی لائی جا سکے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک سروے کے مطابق ہر سال پیدا ہونے والے 0سے 5سال کی عمر کے