122

عیدالاضحی کے موقع پرالخیرٹرسٹ کی طرف سے چترال کے سیلاب متاثرین میں قربانی کے گوشت تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں الخیرٹرسٹ کراچی کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پرقربانی گوشت سینگڑوں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرجمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،ضلعی امیرجے یوآئی مولاناعبدالرحمن قریشی،تحصیل ناظم چترال مولانا محمدالیاس ،الخیرٹرسٹ کراچی کے نمائندے مولاناروح الامین،مولاناامداداللہ ،مزامل اورجماعت علماء اسلام کے کارکنان موجودتھے مختلف علاقوں کے متاثرین میں قربانی کے گوشت تقسیم کئے ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکورنے الخیرٹرسٹ کراچی پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہوے کہاکہ انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے نمائندوں کوچترال بھیج کر متاثرین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیااورقربانی کرکے گوشت سینگڑوں متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا۔انہوں نے مزیدکہاکہ الخیرٹرسٹ کراچی کے نمائندوں نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ کیا اوراُمید رکھتے ہیں سردیوں کے حوالے سے بھی کوئی خصوصی پیکج بھیجیں گے ۔الخیرٹرسٹ کے سینئر نمائندے مولانا روح الامین نے کہاکہ الخیرٹرسٹ کراچی پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کرکے غریب ،نادراورمتاثرہ خاندانوں میں تقسیم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم نے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اورانشااللہ تعالیٰ مزید ریلیف پہنچانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے زیرنگرانی کام کرنے والے یہ ادارہ چترال میں اپنی سرگرمی جاری رکھے گااوراس ٹرسٹ کی سربراہ مولانافضل الرحمن خود ہے ۔وہ ان علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کوترجیح دیتے ہیں

100_3638 - Copy

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں