210

بونی سرحدرورل سپورٹ پروگرام کے تحت تعمیرشدہ500KVکے حامل مائیکروہائیڈل پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی شروع

بونی(نامہ نگار)بونی سرحدرورل سپورٹ پروگرام کے تحت تعمیرشدہ500KVکے حامل مائیکروہائیڈل پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔تین سال بعداچانک فل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہونے پربونی کے عوام میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ بجلی گھرمیں جدیدمشینری کااستعمال کیاگیاہے۔جہاں پانی کی بہاوکم اونچائی پرہونے کے باوجودبجلی کی پیدوارمقداراورمعیارکے عین مطابق ہے۔بونی کے علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کے بعدبجلی کی دوبارہ دسیتابی اورفراہمی پرعلاقے کے عوام نے ایس آرایس پی اورخصوصی طورپرسی ای اوشہزادہ مسعودالملک کاشکریہ اداکیاہے کہ جنکی کی ذاتی دلچسپی سے یہ ممکن ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں