235

پھنڈر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد و کو یقینی بنانے کے لیے سختی کردی

غذر(نمائندہ خصوصی) پھنڈر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد و کو یقینی بنانے کے لیے سختی کردی،مقامی پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ ، نوعمر ڈارائیوروں اور صبح7بجے سے جلد سٹیشن سے نکلنے والے پرائیوٹ ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ گاڑیاں صبح وقت سے پہلے گاہکوچ اور گلگت کی طرف نکل رہے تھے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں سڑکوں میں کھڑا رہناپڑتا تھا۔ اب پولیس کی کاروائی کے بعد گاڑیاں وقت پر نکل رہے ہیں جس پر مسافر خوش اور پولیس کی اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عملدارآمدمیں مذید سختی کرے تو لوگوں کو آسانی اور حادثات میں بھی کمی آسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں