چترال (محکم الدین ) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن اپریشنل ہو گیا ۔ چترال شہر میں بجلی کی آمد پر جشن کا سماں ، دیگ اور مٹھائیاں تقسیم خیر مقدمی جلسہ خوشی کا اظہار ۔ چترال کے لوگوں کو گذشتہ بیس سالوں سے لوڈ شیڈنگ کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالاخر روشن دن دیکھنے پڑے ۔ اور گولین ہائیڈل سٹیشن کے 108میگاواٹ کی پہلی یونٹ نے کام کرنا شروع کر دیا ۔ بدھ کے روز چیرمین واپڈا لفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے نئے بجلی گھر اور سوچ یارڈ کا دورہ کیا ۔ اور کامیاب جنریشن پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اور کنسلٹننٹ ودیگر کومبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی ۔ انہوں نے بجلی گھر کی اپنی صلاحیت کے مطابق پیدوار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق چیرمین واپڈا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے متوقع دورۂ چترال اور نئے بجلی گھر کے افتتاح کے حوالے سے بھی انتظامات کی تیاریوں کیلئے ہدایات دیں ۔ درین اثنا چترال کڑوپ رشت اڈہ مالکان ، بشیر احمد ،ظاہر شاہ اور صدر ڈرائیور یونین قاضی محمد جلال الدین ، نائب صدر الطاف محمد نے بجلی کی آمد کی خوشی میں دیگ اور پی آئی اے چوک چترال میں پاکستان