248

چیرمین واپڈا لفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین کا گولین گول بجلی گھر اور سوچ یارڈ کا دورہ، کامیاب جنریشن پر انتہائی خوشی کا اظہار

چترال /بدھ کے روز چیرمین واپڈا لفٹننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے نئے بجلی گھر اور سوچ یارڈ کا دورہ کیا ۔ اور کامیاب جنریشن پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اور کنسلٹننٹ ودیگر کومبارکباد دی اور کارکردگی کی تعریف کی ۔ انہوں نے بجلی گھر کی اپنی صلاحیت کے مطابق پیدوار پر اطمینان کا بھی اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق چیرمین واپڈا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے متوقع دورۂ چترال اور نئے بجلی گھر کے افتتاح کے حوالے سے بھی انتظامات کی تیاریوں کیلئے ہدایات دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں