440

آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے ملازمین کااحتجاج بدھ کے روزپرامن طورپرختم/ہڑتالی ملازمین کوتحریری معاہدہ نامہ جاری

چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے ملازمین کااحتجاج بدھ کے روزپرامن طورپرختم ہوگیاجوکہ چاردن سے جاری تھا۔ہڑتالی ملازمین مبینہ طورپرکچھ اسٹاف کونکالنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے تاہم سینئراہلکاروں کی طرف سے یقین دہانی پراحتجاج ختم کرکے اپنے اپنے ڈیوٹیوں پرچلے گئے جمعرات کے روزسے تمام سینٹرحسب معمول کھولے جائیں گے۔اس مسئلے کوحل کرنے میں پریذیڈنٹ نامدارریجنل کونسل لوئرچترال محمدافضل ،جی ایم آغاخان ایجوکیشن سروس ضلع چترال (ر)بریگیڈ ئیرخوش محمدخان ،ڈائریکٹرآغاخان ہیلتھ سروس چترال یوسف شہزاد،سیکرٹری ریجنل کونسل لوئرچترال ریاض حسین،ڈاکٹرسعدملوک ،جنرل منیجرآغاخان ہیلتھ سروس ڈاکٹر ظفر احمد نے دیگر سینئر اسٹاف کے ہمراہ ہڑتالی ملازمین سے گفت وشنیدکے بعداُن کی جائزمطالبات پرغورکرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے کانفرنس کال میں مشاورت کے بعدتمام اسٹا ف کوتحریری معاہدہ نامہ جاری کرکے اپنے اپنے ڈیوٹیوں پرجانے کیلئے راضی کیا۔مزید یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ جن اسٹاف کوملازمت سے فارغ کیاجائے گااُن کوادارے کی پالیسی کے مطابق مناسب آدائیگی کی جائے گی۔ا س موقع پر جنرل منیجرڈاکٹرظفراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی سرگرمیوں میں براہ راست اعانت سے ضلع چترال میں سالانہ تقربیاچار لاکھ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھاتے ہیں ا س لئے صحت کی دیکھ بھال کے حوالہ سے بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کے لیے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کو ایک مختلف ڈلیوری ماڈل کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی کے مطابق ان شاخوں میں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (LHVs) اور کمیونٹی ہیلتھ نرسز (CHNs) تعینات ہیں جو صحت کے بنیادی مراکز (BHCs) میں صحت کے فروغ اور بیماریوں سے بچاؤکی خدمات انجام دیتی ہیں اور غیر متعدی بیماریاں کی تشخیص بھی کرتی ہیں۔ AKU-SONAM کے ساتھ بات چیت بھی مزید پیش رفت کے مراحل میں ہے تاکہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے لیے تربیتی کورسوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے اور صحت کی ابتدائی خدمات کو تولیدی صحت، ماؤں کی صحت)بشمول نارمل زچگی( اور بچوں کی صحت پر مرکوز کیا جائے۔بنیادی صحت کے مراکز صحت کے رسمی نظام اور کمیونٹی کے درمیان رابطہ کا کام انجام دیتے ہیں اور منصوبہ ہے کہ اس رابطہ کو موبائل ہیلتھ (m-health) کی خدمات کے ذریعہ مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بہتری اور بحالی کا یہ اقدام لازمی عنصر ہے تاکہ آغا خان ہیلتھ سروسز، پاکستان، ایک غیر منافع بخش ادارہ کی حیثیت سے ،کمیونٹی کوصحت کی دیکھ بھال سے متعلق اپنی باکفایت خدمات کی فراہمی جاری رکھ سکے۔۔ نیا ماڈل میعار اور کفایت دنوں کو یقینی بنائے گا۔ ہڑتالی ملازمین کی طرف سے عزت مآب،متدلی اورسیدابراہم شاہ اس مشکل مسئلے سے احسن طریقے سے انجام دینے پر جی ایم آغاخان ایجوکیشن سروس ضلع چترال (ر)بریگیڈرخوش محمدخان کاخصوصی شکریہ اداکیاجن کی کوششوں اوریقین دہانی پراحتجاج ختم کیاگیا۔ ہڑتالی ملازمین میں 245سے زیادہ پیرامیڈیکل اسٹاف، لیبارٹری اسسٹنٹس ، ڈرائیور، چوکیدار اور وارڈ اردلی تک کے سٹاف شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں