چترال(ڈیلی چترال نیوز)آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے ملازمین کااحتجاج بدھ کے روزپرامن طورپرختم ہوگیاجوکہ چاردن سے جاری تھا۔ہڑتالی ملازمین مبینہ طورپرکچھ اسٹاف کونکالنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے تاہم سینئراہلکاروں کی طرف سے یقین دہانی پراحتجاج ختم کرکے اپنے اپنے ڈیوٹیوں پرچلے گئے جمعرات کے روزسے تمام سینٹرحسب معمول کھولے جائیں گے۔اس مسئلے کوحل کرنے میں پریذیڈنٹ نامدارریجنل کونسل لوئرچترال محمدافضل ،جی ایم آغاخان ایجوکیشن سروس ضلع چترال (ر)بریگیڈ ئیرخوش محمدخان ،ڈائریکٹرآغاخان ہیلتھ سروس چترال یوسف شہزاد،سیکرٹری ریجنل کونسل لوئرچترال ریاض حسین،ڈاکٹرسعدملوک ،جنرل منیجرآغاخان ہیلتھ سروس ڈاکٹر ظفر احمد نے دیگر سینئر اسٹاف کے ہمراہ ہڑتالی ملازمین سے گفت وشنیدکے بعداُن کی جائزمطالبات پرغورکرتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے کانفرنس کال میں مشاورت کے بعدتمام اسٹا ف کوتحریری معاہدہ نامہ جاری کرکے اپنے اپنے ڈیوٹیوں پرجانے کیلئے راضی کیا۔مزید یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ جن اسٹاف کوملازمت سے فارغ کیاجائے گااُن کوادارے کی پالیسی کے مطابق مناسب آدائیگی کی جائے گی۔ا س موقع پر جنرل منیجرڈاکٹرظفراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی سرگرمیوں میں براہ راست اعانت سے ضلع چترال میں سالانہ تقربیاچار لاکھ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھاتے ہیں ا س لئے صحت کی دیکھ بھال کے حوالہ سے بڑھتی ہوئی ضروریات سے نمٹنے کے لیے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کو ایک مختلف ڈلیوری ماڈل کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی کے