212

صرف ایک کیڈرکی اپ گریڈیشن سے امیتازی سلوک کی بوآتی ہے؍ہیڈماسٹرزاورپرنسپلزکاچترال میں احتجاجی ریلی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)محکمہ تعلیم ضلع چترال کے جملہ پرنسپلز،ہیڈماسٹرز،سجبیکٹ اسپیشلٹس ،سجبیکٹ ٹیچرزاورلابئیریرمیزاپنے صوبائی قائدین کی کال پرچترال میں احتجاجی ریلی نکالکرپریس کلب چترال کے سامنے مظاہرے دروان صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہمیں بھی منیجمنٹ کیڈرکے افیسرزکی طرح اپ گریڈیشن کے فیصلے میں شامل کیاجائے کیونکہ صر ف ایک کیڈرکی اپ گریڈیشن سے امیتازی سلوک کی بوآتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پرغورنہیں کیاگیاتواحتجاج جاری رکھاجائے گا۔ریلی میں پرنسپل جی ایچ ایس بونی صاحب الرحمن،ہیڈماسٹرزرندانگرام سلطان سکندرخان،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول چمرکن محمودطارق،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول دمیل ڈاکٹرولی خان،صدرآل ٹیچرایسوسی ایشن چترال مظفرالدین،پرنسپل جی ایچ ایس ایس چترال کمال الدین،پرنسپل جی ایچ ایس ایس مستوج حاجی مراد،ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول ہرچین محمدابراہم خان اوردیگرشامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں