چترال ( محکم الدین ) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ہدایت پر آئی این جی او ایکٹڈ ( ACTED) نے 2015میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے نالہ ایون کے دھانے پر جمع ہونے والے سیلابی ملبے کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دروش فیاض قریشی نے فیتہ کاٹ کر کام کا افتتاح کیا ، جس میں ڈپٹی کو آرڈنیٹر ایکٹڈ صادق آمین ، ٹیم لیڈر نور علیم ، ایس او شفیق الرحمن ، انجینئر کے علاوہ بڑی تعداد میں متاثرین اور علاقے کے معززین موجود تھے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں متاثرین کی نمایندگی کرتے ہوئے وجیہ الدین اور حاجی خیر الاعظم نے کہا ۔ کہ ایون کا ذرخیز علاقہ سیلاب کی وجہ سے بُری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔ نالہ بمبوریت اور رمبور سے آنے والے سیلابی ملبے نے دریائے چترال کے بہاؤ کا راستہ بلاک کرکے اسے ڈیم میں تبدیل کرنے سے درخناندہ ، تھوڑیاندہ کے وسیع وعریض زمینات اور رہائشی مکانات اُس کی زد میں آکر بہہ گئے ۔ جبکہ جمع شدہ ملبہ کو صحیح طریقے پر صاف نہ کرنے کی صورت میں مستقبل میں بھی ان دیہات کو شدید خطرات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اے اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ وغیرہ نے اس ڈیم کی صفائی کیلئے کام کیا ۔ لیکن کام بروقت نہ ہونے کے باعث مطلوبہ مقاصد حاصل نہ ہو سکے ، تاہم اُن اداروں نے اس سلسلے میں جتنا بھی